ہلیال 9؍اپریل ( ایس او نیوز) ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے 12اپریل کو ہلیال تعلقہ کے 4گاؤں میں جے ڈی ایس اور کانگریس کے مشترکہ پارلیمانی امیدوارآنند اسنوٹیکر کے لئے انتخابی مہم چلاتے ہوئے عوامی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
بلاک کانگریس جنرل سیکریٹریستیہ جیت گری کے بیان کے مطابق اس سے ایک دن قبل یعنی 11اپریل کو دوپہر تین بجے سنگولّی رائینّا سرکل کے پاس ودھان پریشد کے رکن ایس ایل گھوٹنیکر کی قیادت میں امیدوار آنند اسنوٹیکر کی حمایت میں ایک عام اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ آنند اسنوٹیکر نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران یہ بھی بتایا ہے کہ 16,17اور18اپریل کو بھی تین دن تک دیشپانڈے ان کے ساتھ مل کر انتخابی مہم چلائیں گے۔